: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلور،4مارچ(ایجنسی) سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کو پہلی اننگز میں 189 رنز کے معمولی اسکور پر سمیٹنے کے بعد آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ٹھوس شروعات کی. پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک اس نے بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنا لئے ہیں. سٹپس کے وقت دونوں سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (23 رنز) اور میٹ (15 رنز) کریز پر ہیں.
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں اب تک 16 اوور کھیلے ہیں. اس دوران ہندوستان نے اپنے چار گیند باز آزمائے، لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی.
ناتھن لیون (8/50) نے اپنی اسپن سے ہندوستانی بلے بازی کی کمر توڑ دی. ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہندوستان کی خراب شروعات ہوئی. 11 کے اسکور پر اوپنر ابھینو بغیر کھاتہ کھولے مشیل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے.